تازہ ترین

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں: عظمی بخاری

بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں: عظمی بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دبا کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔
ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی، کل قومی اسمبلی میں جو کچھ ایک مخصوص گروہ نے کیا، وہ پوری قوم نے دیکھا، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو نقصان ہو، پنجاب میں صفائی کے بہترین انتظامات پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی۔
سٹاک ایکسچینج میں 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ یہ واحد جماعت ہے جو ملکی مفاد میں کبھی کوئی مثبت قدم نہیں اٹھا سکی، اب یہ مہم چلا رہے ہیں واشنگٹن چلو، ان کے یوٹیوبرز نے بھی اس مہم کو ہوا دی، مگر کل خود بیرسٹر گوہر نے کہہ دیا کہ ہم نے کوئی کال نہیں دی۔
عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کو عزت دی ہے، چند یوٹیوبرز جو بیرونِ ملک بیٹھ کر ملک اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، وہ صرف اپنی عزت گنوا رہے ہیں، اگر وہ خود کو کھائی میں گرانا چاہتے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image