فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے ذریعے بجلی ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی ۔نیپرا آج سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی سی پی پی اے کی اگست کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی درخوات پر سماعت کریگا۔درخواست کے مطابق اگست میں پندرہ ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکو ز کو فراہم کی گئی ۔درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑیگا،واضح رہے کہ کے الیکٹرک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
بجلی 1 روپے 83 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری ، سماعت آج ہوگی

بجلی 1 روپے 83 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری ، سماعت آج ہوگی