بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کو صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ، کراچی ، راولپنڈی ، ملتان، گوجرانوالہ اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کیخلا ف احتجاج کیا۔ادھر راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے ، مظاہرین نے بل جلاتے ہوئے حکومت سے بجلی پرٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔پشاور میں مظاہرین نے بجلی کے بلوں میں اضافے کو ناقابل برداشت کہا اور حکومت سے ریلیف مانگا ۔گوجرانوالہ میں مہنگی بجلی کیخلاف مظاہرین نے گیپکو آفس کا گھیراﺅ کیاگیا نارووال ، اٹک ، سرگودھا اور ہری پور سمیت دیگر شہروں میں بھی مہنگی پر احتجاج کیا۔

Leave feedback about this