اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کے لیے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔ وفاقی حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں، این ٹی ڈی سی اور سرکاری جینکوز پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ہے۔ سروس ایکٹ کا مقصد نجکاری کے دوران احتجاج سے بچنا ہے۔ لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی، ایکٹ کے تحت ملازمین اور یونینز کام میں مداخلت نہیں کر سکیں گی، ڈسکوز، این ٹی ڈی سی، جینکوز میں یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وفاقی حکومت نے پاور سیکٹر کے تمام اداروں پر 6 ماہ کے لیے لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن نے ہدایات جاری کر دیں۔ اس سلسلے میں. جاری کیے گئے ہیں. سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کے دوران ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جانکوسکی یونینوں اور ملازمین کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے جس کی وجہ سے لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین
معیشت و تجارت
بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کے لیے لازمی سروس ایکٹ نافذ
- by web_desk
- ستمبر 15, 2024
- 0 Comments
- 986 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this