معیشت و تجارت

بجلی کمپنیوں کو حاصل مراعات کا بہت غلط استعمال ہوا،چیئرمین نیپرا

بجلی کمپنیوں کو حاصل مراعات کا بہت غلط استعمال ہوا،چیئرمین نیپرا

اسلام آباد:بجلی کی8تقسیم کار کمپنیوں کو نئے لائسنس دینے یا صرف تجدید کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیوں کو حاصل مراعات کا بہت غلط استعمال ہوا۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا میں درخواست سماعت ہوئی۔دوران سماعت نمائندہ ڈسکوز نے کہا ہم نے اپنے لائسنسز کی تجدید کی درخواست کی تھی جس پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کو بعض مخصوص سہولیات حاصل ہیں۔کیاکمپنیاں لائسنس کی تجدید کی صورت میں مخصوص سہولیات کلیم نہیں کریگی؟بجلی کمپنیاں ہمیں یہ بات لکھ کر دیں۔نمائندہ ڈسکوز نے مطالبہ کیا کہ لائسنس کو موجودہ شکل میں ہی توسیع دے دی جائے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آپ ایک بیان حلفی دے دیں کہ بجلی کمپنیاں سہولیات نہیں لیں گی۔ایک آپشن یہ ہے کہ کمپنی کا لائسنس ختم ہوتو وہ نئے لائسنس کے لئے اپلائی کرے،بجلی کمپنیوں کے زیرانتظام علاقوں میں ابھی تک کوئی نئی کمپنی نہیں آئی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کمپیاں یقین دہانی کرواسکتی ہیں کہ مستقبل میں کوئی مخصوص مراعات نہیں لیں گی جس پر نمائندہ ڈسکوز نے کہا کہ تحریری طورپر یقین دہانی کروانا ممکن نہیں ہوگا۔بجلی کی فروخت کے حوالے سے معاملات عدالت میں جاچکے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image