سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی چوری کیخلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیاگیا ہے ٹوئٹر ایکس پر سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیاگیا ہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔سیکرٹری پاور نے بتایا کہ بجلی چوری پر اب تک 35 کروڑ 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔سیکرٹری پاور لنگڑیال کے مطابق بجلی چوری پر لیسکو اور میپکو میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کا م ہورہاہے۔
Leave feedback about this