اسلام آباد:بجلی کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے سبب 2024 صارفین کیلئے مشکلات کا سال رہا۔ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس، لائن لاسز اور کیپسٹی پے منٹس کی مد میں بجلی کے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ ڈالا گیا۔ایک سال کے دوران ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 39 روپے 25 پیسے فی یونٹ اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے 26 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی۔رواں سال میں ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں 8 مرتبہ اضافہ اور 4 دفعہ کمی ہوئی، یوں صرف فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 32 روپے 68 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا۔
ڈسکوز صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چار مرتبہ نرخ بڑھے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 57 پیسے کا اضافہ ہوا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 26 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا، فیول کاسٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی علاوہ کیپسٹی پیمنٹس کا بوجھ بھی صارفین پر بھاری رہا۔سال 2024 میں زیادہ تر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں ہی شہ سرخیوں میں رہیں، اب بجلی نرخوں کو نیچے لانے کیلئے حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کیلئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔
معیشت و تجارت
بجلی صارفین کیلئے 2024مشکل ترین سال رہا
- by web_desk
- دسمبر 22, 2024
- 0 Comments
- 24 Views
- 16 گھنٹے ago
Leave feedback about this