اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔اسلام آباد پولیس نے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کے ذریعے حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 62 مقدمات درج ہیں۔پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمات کی زبانی تفصیل بتائی تھی جس پر عدالت نے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
Leave feedback about this