تازہ ترین دنیا

غزہ میں جنگ بندی کا آغاز، فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی بھی شروع

بالآخرغزہ میں جنگ بندی کا آغاز

تل ابیب: غزہ میں 15 ماہ سے جاری قتل وغارت کا سلسلہ تھمنے لگا، جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا۔ جنگ بندی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد 2 بجکر 15 منٹ پر شروع ہوا۔ حماس نے قیدیوں کی فہرست اسرائیل کو فراہم کردی، اسرائیلی حکام کی جانب سے قیدیوں کی فہرست موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت غزہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے یرغمالیوں کا تبادلہ ہوگا، جنگ بندی 6 ہفتوں کے لئے ہوگی، معاہدے کے تحت جنگ بندی کے پہلے دن 3 قیدی رہا ہوں گے، اسرائیل 95 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
ترجمان حماس کے مطابق تکنیکی پیچیدگیوں اور مسلسل اسرائیلی بمباری کے باعث فہرست کی فراہمی میں تاخیر ہوئی، بمباری جنگ بندی معاہدے میں مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔جنگ بندی معاہدے کیباوجود اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا، تازہ حملوں میں مزید 8 فلسطینی شہید جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image