آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بجلی کے بلوں اورمہنگائی کیخلاف تاجروں کی ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ۔باغ شہر ، سب ڈویژن ، ریڑہ ، بیرپانی اور ہاڑی گہل ، میں شٹر داﺅن ہڑتال کی جارہی ہے ۔ضلع بھر میں نجی تعلیمی ادارے بھی ہڑتال کی وجہ سے بند ہیں ۔ پولیس نے اضافی نفری شہر کے مختلف حصوں میں تعینات کردی ہے ۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی مہنگائی کیخلاف تاجروں نے ہڑتال کررکھی ہے ۔مظفر آباد میں چھوٹے بڑے بازار بند ہیں اور ریفک کی روانی معمول سے کم ہے ۔گڑھی دوپتہ ، چکار ، ہٹیاں بازار مکمل بند ہیں جبکہ پونچھ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ہڑتال ہے ۔آٹھ مقام میں بجلی کے بلوں میں اضافے اورمہنگائی کیخلاف وادی ،نیلم میں ہڑتال کی گئی ہے۔
باغ آزاد کشمیر ، بجلی کے بلوں ، مہنگائی کیخلاف تاجروں کی ہڑتال

باغ آزاد کشمیر ، بجلی کے بلوں ، مہنگائی کیخلاف تاجروں کی ہڑتال