بلجیئم میں پاکستان زندہ باد اور استحکام پاکستان کا ر ریلی کا اہتمام معروف سیاحتی مقام اٹومیئم اسکوائر پر کیاگیا۔اس کا ر ریلی کا اہتمام ای یو پاک بلجیئم فیڈریشن کے صدر چوہدری زاہد رضا نے کمیونٹی رہنما سردار صدیق خان اور ہم ہیں ۔پاکستان آرگنائزیشن بلجیئم کے صدر فرید خان کے مشترکہ تعاون سے کیا کار ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم ، شہدائے افواج پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر اٹھاکر اٹومیئم اسکوائر کی مختلف شاہراہوں پر افواج پاکستان سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا۔