تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بات ہی نہیں کرینگے ولی بات غلط ہے ،اسد عمر نے کہا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ایک کروڑ 68 لاکھ ووٹ لیے جبکہ پی ڈی ایم نے مجموعی طورپر سوا دو کروڑ ووٹ لیے اس لیے سیاسی طورپر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جنہیں سوا دو کروڑ لوگو ں نے ووٹ ڈالا ان سے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ جرم کیے ہیں تو اپنا نظام بہتر کریں مگر سیاسی ڈائیلاگ سے منع نہیں کرسکتے ۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسوقت ملک جس نہج پر پہنچ چکا ہے سبکو دو قد م پیچھے ہٹنا پڑیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پوزیشن کمپرومائز کرکے حل نکالنا پڑےگا، ورنہ ملک تباہی کی طرف جارہاہے ، میں ٹکراﺅ کی اسٹریٹجی سے متفق نہیں تھا
Leave feedback about this