بابر اعظم نے 28 ویں سالگرہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے کپتانوں کے ساتھ کیک کاٹ کر منائی کھیل Roze News
کھیل

بابر اعظم نے 28 ویں سالگرہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے کپتانوں کے ساتھ کیک کاٹ کر منائی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی 28 ویں سالگرہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ مل کر منائی، انھوں نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی جانب سے پیش گیا کیک کاٹا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کا گروپ فوٹو شوٹ کیا گیا، فوٹو شوٹ کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے دیگر ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ مل کر اپنی 28 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کے مختصر طرز کا بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے، عالمی میلے کا کل سے آغاز ہو گا، ورلڈ  کپ کے افتتاحی روز گروپ اے کے دو مقابلے ہونا طے ہیں، سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان پہلا جوڑ پڑے گا، جبکہ دن کا دوسرا مقابلہ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Exit mobile version