سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرائنی صدر ولودومیر زیلنسکی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس کے دوران محمد بن سلمان نے یوکرائن کے لیے 400 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا۔
سعودی ولی عہد اور نامزد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرائن کے لیے 400 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔
سعودی نشریاتی اطلاعات کے مطابق یوکرائنی صدر ولودومیر زیلنسکی کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، سعودی ولی عہد نے یوکرائنی صدر کے ساتھ گفتگو میں جنگ میں کمی لانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
یوکرائنی صدر زیلنسکی نے وزیراعظم نامزد ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارک باد دی اور روس کے خلاف جنگ میں یوکرائن کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔