امریکی صدر بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں رہنماﺅںنے خطے میں بڑھتے چینی اثر ورسوخ کیخلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔وائٹس ہاﺅس کے مطابق جاپانی شہر ہیروشیمامیں امریکی صدر کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں روس ، اور چین سے متعلق مسائل پر بات کی گئی ۔جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کیساتھ روس کیساتھ یوکرین کی حمایت اور روس کیخلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میں امریکا جاپان مشترکہ مسائل پر ملکر کام کرنے پر زور دیا گیا اور خطے میں چین کے بڑھتے اثر ورسوخ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔