امریکی صدر جو بائیڈن نے سال 2024 کے لیے 886 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں یوکرین کی امداد کے لیے 800 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں مختص کی گئی کل رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔صدر بائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 بلین ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ کانگریس کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔دفاعی بجٹ میں حاضر سروس اہلکاروں کی تنخواہوں میں 5.2 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ دفاعی بجٹ میں کل اضافہ 3 فیصد تھا۔
Leave feedback about this