واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے پہلے جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔ اس حوالے سے 680 ملین ڈالر کی مالیت کا ایک اسلحہ پیکج اسرائیل کو فروخت کرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔
یہ پیشرفت اسرائیل اور لبنان کے حالیہ جنگ بندی کے اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے کے عندیہ کے بعد سامنے آئی ہے، غزہ جہاں اب تک اسرائیلی فوج 70 فیصد عورتوں اور بچوں کے ساتھ 44ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے اور اب بھی اسرائیلی جنگ جاری ہے۔پیکج میں ہزاروں ڈائریکٹ اٹیک گولہ بارودی کٹس اور سینکڑوں چھوٹے قطر کے بم شامل ہیں، اس اسلحہ پیکج کا پہلا جائزہ ستمبر میں کانگریس کی کمیٹیوں کی سطح پر لیا گیا تھا۔
اگست کے دوران اسرائیل کولڑاکا طیارے اور دیگر فوجی ساز و سامان دیا گیا، یہ فیصلہ 20 ارب ڈالر کی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کے بعد کیا گیا ہے۔ واشنگٹن، اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی اور ہتھیار فراہم کرنے والے ملک کے طور پر اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کو 10 ہزار سے زیادہ انتہائی تباہ کن 2000 پانڈ بم اور ہزاروں ہیل فائر میزائل بھیج چکا ہے۔
دنیا
بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کیلئے تیار
- by web_desk
- نومبر 28, 2024
- 0 Comments
- 40 Views
- 6 دن ago
Leave feedback about this