کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 11 کارروائیوں کے دوران 251.34 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان گرفتار کر لیے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیاں کوئٹہ، اسلام آباد، نوکنڈی، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سکھر اور شیخوپورہ میں کی گئیں۔
کارروائیوں کے دوران 169 کلو 400گرام افیون، 72 کلو چرس برآمد ہوئی، کارروائی میں 13 کلو 154گرام ہیروئن اور 5 کلو 400گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان سے 160 نشہ آور گولیاں،ایک کوکین بھرا کیپسول برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف گرفتار کیا ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔
جرائم
اے این ایف کارروائیاں، 251 کلو منشیات برآمد
- by web_desk
- دسمبر 9, 2024
- 0 Comments
- 230 Views
- 12 مہینے ago

Leave feedback about this