جرائم

اے این ایف نے 102 کلو منشیات ضبط کر لیں، 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 102 کلو منشیات ضبط کر لیں، 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 8 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 102.22 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 3 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب جوسر مشین میں چھپائی گئی ایک کلو چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر قطر جانے والے مسافر کے گِٹار میں چھپائی گئی 490 گرام افیون ضبط کر کے ملزم کو زیر حراست لیا گیا، جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 460 گرام وزنی 79 آئس بھرے کیپسول برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
جی پی او اسلام آباد کے قریب واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 20.450 کلو آئس پکڑ کر 2 خواتین کو حراست میں لیا گیا، جبکہ کراچی کورنگی میں واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 1.2 کلو آئس برآمد کی گئی، زیرو پوائنٹ اوتھل کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے بیگ سے 1 کلو آئس پکڑ کر ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ سریاب روڈ کوئٹہ پر رکشہ کے خفیہ خانے سے 70 کلو چرس پکڑ کر 2 ملزمان زیر حراست لئے گئے، جبکہ مانسہرہ ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 7.620 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image