دنیا

ایک سال میں ٹی ٹی پی کے 40 ارکان گرفتار، افغان وزارت داخلہ

ایک سال میں ٹی ٹی پی کے 40 ارکان گرفتار، افغان وزارت داخلہ

افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے ایک سال میں پینتیس سے چالیس ٹی ٹی پی کے ارکان پکڑے گئے، داعش کے ارکان بھی بڑی تعداد میں گرفتار ہوئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان سرزمین ہمسایہ ممالک سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان آنے کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان پاکستان، پاکستانی عوام اور افغان عوام اور امارت اسلامیہ کے عزائم کے بارے میں جانیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی نہیں چاہتے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوں یا پاکستان کے خلاف کوئی اقدام کیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image