تازہ ترین

ایڈز کنٹرول کیلئے قانون میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد:وفاقی وزریر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایڈز کو کنٹرول کرنے کیلئے وفاق میں قانون لارہے ہیں۔وزیر صحت نے ایڈز کے عالمی دن پر منعقدہ سیمینار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈز کے کنٹرول کیلئے قانون کو میرج ایکٹ میں شامل کیا جائے گا جس کی جلد منظوری لے لی جائے گی۔عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایڈز کے2لاکھ40ہزار ایڈز مریض موجود ہیں۔ملک میں ایڈز کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کروانے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔وفاقی وزیر صحت کا مزید کہنا تھاکہ پیناڈول کی قیمت میں ہم نے انہیں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اضافہ کیا۔دوا ساز کمپنی نے پروڈکشن بند کردی اس لئے اضافہ کرنا پڑا۔چند روز میں 20سے 21داؤں کی قیمت کم کردی جائے گی۔ملک میں دواؤں کے خام مال کی کمی نہیں ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image