ایوان فیلڈ اور العزیز یہ ریفرنس میں نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی حمایت کردی ۔سزا کیخلاف اپیل بحال کرنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی ، نیب پراسکیو ٹر جنرل سید غلام قادر شاہ نے دلائل شروع کیے تو اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت نئی بنی ہے اس لیے ایکو کا مسئلہ ہے ۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے روسٹرم پر آکر کہا کہ ریفرنس واپس لینے کی گنجائش صرف اس صورت میں ہے جب فیصلہ ناسنایا گیا ہو ہم نے ان اپیلوں پر غورکیا ہے دونوں کیسز کے حقائق اورقانون کاجائزہ لیاگیا ہے ۔ پہلے ایون فیلڈ کیس سے متعلق بتانا چاہتا ہوں۔ ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیے تھے ۔سپریم کورٹ نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا بلکہ جے آئی ٹی بھی تشکیل دی ۔
ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس ، نیب نے نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی حمایت کردی

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس ، نیب نے نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی حمایت کردی