اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار 28 ہوگئی دنیا Roze News
دنیا

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار 28 ہوگئی

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار 28 ہوگئی

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار 28 ہوگئی

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7028 ہوگئی جبکہ اٹھارہ ہزار 500 فلسطینی زخمی ہیں۔شہداءمیں 3000 سے زائد بچی اور 1700 سے زائد خواتین شامل ہیں ۔دوہزار کے قریب فلسطینی لاپتا ہیں جن کے تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔علاوہ ازیں غزہ پٹی میں رات کو بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی اور مزید اکیس فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔غزہ شہر کے الزیتون محلے میں النادیم خاندان کے چار منزلہ مکان پر بمباری کی گئی جس سے دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس مہاجر کیمپ میں ساطری خاندان کے گھر پر بمباری سے تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ۔

Exit mobile version