پاکستان

این اے 242: شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

این اے 242: شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد

الیکشن ٹربیونل نے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے کہا کہ اعتراض کرنے والا کہتا ہے کہ شہباز شریف نے حقائق چھپائے ہیں۔شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آر او کے سامنے اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں، میرے موکل پر کوئی ٹیکس یا واجبات نہیں، سٹیٹ بینک نے لکھا ہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعظم کوئی تنخواہ نہیں لی۔الیکشن ٹربیونل نے شہباز شریف کے خلاف اپیل کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو شہباز شریف کے وکیل نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا این او سی بھی منسلک کر رکھا ہے۔ سفری اخراجات بھی نہیں لیے جاتے۔واضح رہے کہ میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پیپلز پارٹی کے مسعود خان مندوخیل نے دائر کی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image