لاہور:پنجاب کے 12 شہروں میں قائم کردہ 26 امتحانی مراکز میں ہزاروں امیدوار امتحان میں شریک ہونگے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے تحریری امتحان آج منعقد ہو رہا ہے۔صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحانی عمل کے دوران دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے جدید سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، امیدوار غیر اخلاقی رویے سے گریز کریں، نقل پر سخت سزا دی جائے گی۔پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اور رحیم یار خان میں امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں امتحان ختم ہونے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔ پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے 82 ہزار 500 طلبہ رجسٹرڈ ہیں

Leave feedback about this