جرائم

ایف بی آر کا لاہور میں سگریٹ کے بڑے کاروباری مراکز کیخلاف کریک ڈاون

ایف بی آر کا لاہور میں سگریٹ کے بڑے کاروباری مراکز کیخلاف کریک ڈاون

ایف بی آر کا لاہور میں سگریٹ کے بڑے کاروباری مراکز کے خلاف کریک ڈاون فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاہور میں ٹیکس چوری میں ملوث بڑے کاروباری مراکز کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ایف بی آر نے لاہور میں ڈیوٹی اور ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ کے بڑے کاروباری مراکز کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ایف بی آر کے مطابق گلبرگ حسین چوک، علامہ اقبال ٹاون مون مارکیٹ، سمن آباد، ڈی ایچ اے فیز ون، فور اور فیز فائیو میں معروف سگریٹ کی دکانوں سے غیر قانونی برانڈ کے سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی۔ایف بی آر کی ٹیموں نے شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور میں بھی ڈیوٹی نہ دینے والے سگریٹ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاون کیا۔لاہور ڈویڑن سے پکڑے گئے سگریٹ پر 1 کروڑ 62 لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکس کی مد میں واجب الادا تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image