پاکستان معیشت و تجارت

ایف بی آر نے فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے، اسحاق ڈار

ایف بی آر نے فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ فروری میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 4 ہزار 493 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 3 ہزار 820 ارب روپے کے محصولات حاصل ہوئے تھے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولی میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image