ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف آئی اے سردار ظہیر احمد کو انسانی اسمگلنگ کنٹرول کرنے پر امریکی سیکرٹری اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ انتونی بلکن نے ٹی آئی پی ہیرو اعزاز سے نوازا وہ ایف آئی اے کے پہلے افسر ہیں جنہیں عالمی سطح پر اس اعزاز سے نوازا گیا ۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف آئی اے سردار ظہیر احمد کے اعزاز میں راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔تقریب میں بیوروکریٹس ، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں ، سردار ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعزاز پاکستانی اور کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں
Leave feedback about this