ایشین ہاکی ، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج بھارت کیلئے روانہ ہوگی ۔قومی ہاکی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا جہاں سے ٹیم براستہ امرتسر چنئی جائیگی۔قومی اسکواڈ نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آخری ٹریننگ سیشن بھی کیا۔ایشین چیمپنز ٹرافی تین اگست سے شروع ہورہی ہے ۔پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ تین اگست کو ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ نو اگست کو شیڈول ہے ۔
Leave feedback about this