ایشیاکپ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث بالنگ کرنے کو ترجیع دیں گے تاکہ بھارت کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی ابتداء میں وکٹوں کو بچا کر پاکستان کیخلاف اٹیک کریں۔دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔
پاکستان اسکواڈ؛
کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
تازہ ترین
کھیل
ایشیاکپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ
- by Rozenews
- ستمبر 2, 2023
- 0 Comments
- 800 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this