فیصل آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف بھارت ہوگا جو غزہ کی بات نہیں کریگا اور دنیا میں آئسولیٹ ہوگا، شنگھائی کانفرنس پاکستان کیلئے اہم ہے، معیشت کیلئے بھی اچھا شگون، حکومت نے ہمارے مطالبات ماننے کے لیے 45 روز کا وقت دیا تھا، ہمارے دبا پر ہی حکومت نے 14 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی، حکومت نے کہا تھا کہ ہماری آئی پی پیز سے بات چل رہی ہے، 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو گئے، 18 سے بات چیت چل رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں وعدوں پر پیشرفت تیز ہو، ہم نہیں چاہتے ہر وقت ملک میں لڑائی جھگڑا ہو، آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے،ہر سیاسی اور پرامن جماعت کو جلسے اور احتجاج کی اجازت ہونی چاہیے، ہم اس کو اپنا آئینی حق سمجھتے ہیں۔ نئے چیف جسٹس کے آنے پر آئینی ترامیم کے معاملے پر بات ہونی چاہیے۔ آئینی ترمیم جس بھی نوعیت کی ہو فائدہ حکومت کا ہونا ہے، شک وار مطالعہ کیوں ہو رہا ہے اسے مکمل مسترد ہونا چاہیے، اس میں جو بھی شامل ہو رہا ہے وہ کھیل کا حصہ بن رہا ہے،