پاکستان

ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

بہاولپور:ایران میں قتل کئے جانیوالے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔خصوصی طیارے کے ذریعے لاشوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، میتیں ورثا کیحوالے کر دی گئیں، ایران میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔جاں بحق 5 افراد کا تعلق بہاولپور کیعلاقے خانقاہ شریف، 2 کا احمدپور شرقیہ اور ایک فرد کا تعلق مسافر خانہ سے ہے، احمد پورشرقیہ کے 2 مقتولین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے 8 پاکستانیوں کے قتل پر اظہار تعزیت کیا، عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پاکستانیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ ایرانی شہر سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image