ایران میں حجاب نہ پہننے پر مزید 2 اداکاروں کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔ بغیر حجاب کے نظرآنے کے بعد 37 سالہ باران کوثری اور 44 سالہ شقایق دہقان کیخلاف الگ الگ مقدمات دائر کیے گئے تھے ۔رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کو اس مقدمے میں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔باران کوثر ی نے گذشتہ جمعے کو اداکار حسام محمود ی کی آخری رسومات میں بغیر حجاب کے شرکت کی تھی ، ان کی تصاویر فوری طورپر انٹرنیٹ اور کچھ میڈیا سائٹس پر شائع ہوئی تھیں جبکہ شقائق دہقان کی ایک کیفتے میں بغیر حجاب کے تصاویر سامنے آئیں تھیں ۔اس سے قبل بھی ایران میں کچھ اداکاروں کیخلاف حجاب نہ پہننے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔
انٹرٹینمنٹ
ایران میں حجاب نہ پہننے پر 2 اداکاروں کیخلاف مقدمات درج
- by web_desk
- مئی 9, 2023
- 0 Comments
- 727 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this