واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے، شرح 10 فی صد کے قریب ہوگی، یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے، روسی صدر پیوٹن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے۔
روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی، ان کی کمزور پالیسی کے باعث جنگیں شروع ہوئیں۔اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا، یعنی جو ملک روس سے تجارت کرے گا اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا کو بیچنا چاہے گا تو اسے 100 فیصد درآمدی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔
دنیا
ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- by web_desk
- جولائی 16, 2025
- 0 Comments
- 192 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this