ایرانی فوج کے افسر کی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کے وقت اہلکار اپنی بیرک میں آرام کر رہے تھے، واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کرمان میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔
Leave feedback about this