دنیا

ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی بات جاری ہے ، بائیڈن

ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی بات جاری ہے ، بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں دیتے، مشورہ دیتے ہیں۔ ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی بات جاری ہے۔وائٹ ہائوس میں صحافیوں کی جانب سے جب ایران پر اسرائیل کے ممکنہ جوابی حملے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ آج کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ایرانی تنصیبات پر حملوں کے اسرائیل کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ہم اس پر بات کر رہے ہیں، میرے خیال میں حملہ چھوٹا ہو گا۔اس کے علاوہ غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان اور یمن کے بعد اب اسرائیل ایک اور عرب ملک شام پر حملہ کرنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے الزام لگایا ہے کہ حزب اللہ لبنان سے ہتھیار شام منتقل کر رہی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحد کے ساتھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور اب وہ بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جہاں سے ہزاروں افراد لبنان سے شام کی جانب آرہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image