اٹک میں تیل کے ایک کنویں کی دریافت ہوئی ہے، جس سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس نکالی جا سکے گی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو پنجاب میں تیل کی دریافت میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، تیل کے کنویں کی دریافت ضلع اٹک میں کمپنی آپریٹڈ ویل توت ڈیپ ون سے ہوئی ہے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق 5545 میٹر گہرے توت ڈیپ ون ویل پر کام 25 دسمبر 2020ء میں شروع ہوا تھا، اندازہ ہے کہ کنویں سے یومیہ 882 بیرل تیل اور 0.93 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس نکالی جا سکے گی، دریافت کے بعد کمپنی کے ہائیڈرو کاربن وسائل میں اضافہ ہو گا
اوگرا کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ تیل و گیس کی دریافت پاکستان کے مقامی وسائل پر انحصار کرنے میں مثبت سمت کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی۔
Leave feedback about this