کراچی:انگلش کرکٹرز نے بھی اپنے ڈیٹا کی قیمت مانگ لی جب کہ پروفیشنل ایسوسی ایشن500ملین پاؤنڈ کے ہرجانہ کیس کی مہم میں شامل ہوگئی۔انگلینڈ میں کسی بھی انفرادی شخص کا ڈیٹا بغیر اجازت استعمال کرنا خلاف قانون ہے،البتہ وہاں ن صرف شرطوں کا کاروبار کرنے والی فرمزبلکہ کلبز بھی کھلاڑیوں کا ڈیٹا ان کی اجازت کے بغیر استعمال کررہے ہیں۔بک میکرز کھلاڑیوں کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہی حاصل کر کے اسے جواریوں کو مات دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح کلبز بھی کھلاڑیوں کی پارفارمنسز کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کی قدر کا تخمینہ لگاتے ہیں۔
Leave feedback about this