انکیتا لوکھنڈے نے بگ باس 17 کے فائنل کے دوران اپنی ساس سے معافی مانگی۔ انکیتا لوکھنڈے نے سلمان خان کے شو بگ باس کے فائنل کے دوران شوہر وکی جین کی والدہ سے معافی مانگ لی۔انکیتا لوکھنڈے بھی شو کے فائنلسٹ میں شامل تھے لیکن منور فاروقی مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہے۔شو کے فاتح کا اعلان ہونے سے قبل سلمان خان نے وکی جین کی والدہ اور انکیتا لوکھنڈے سے بات کی جس پر اداکارہ نے شو کے دوران اپنے شوہر سے لڑائی پر معذرت کرلی۔انکیتا نے اس دوران وکی جین کو بے پناہ پیار دینے اور اپنی ماں کو خوش رکھنے کا عزم بھی کیا۔اداکارہ نے یہ وضاحت بھی کی کہ میری ساس اکثر ہمارے ساتھ نہیں ہوتیں اس لیے انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ہماری بہت سی لڑائیاں مذاق ہوتی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
انکیتا لوکھنڈے نے ساس سے معافی مانگ لی
- by web_desk
- جنوری 30, 2024
- 0 Comments
- 610 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this