حکومتی اقدامات کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز کمی آرہی ہے ،انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا ، جو اس وقت گذشتہ 20 روز کی کم ترین سطح پر ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 299 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔انٹر بینک میں کل کاروبار کے اختتام پر ڈالر 301 روپے 16 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رحجان پایا جارہاہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 168 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 45 ہزار697 پر آگیا ۔گذشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 865 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا
- by web_desk
- ستمبر 12, 2023
- 0 Comments
- 614 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this