حکومت کے اقدامات کی وجہ سے گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر کا سفر نیچے کی جانب گامزن رہاہے ۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شروع میں ہی ڈالر انٹربینک میں مزید سستا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہوکر 296 روپے 50 پیسے کا ہوگیا گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروار کا ملاجلا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس سولہ پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 45 ہزار 770 پر آگیا ۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سو انڈیکس 45 ہزار 753 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 50 پیسے کا ہوگیا
- by web_desk
- ستمبر 18, 2023
- 0 Comments
- 543 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this