گذشتہ روز انٹر بینک میں مہنگا ہونیوالا امریکی ڈالر آج معمولی سستا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر پندرہ پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہوگیا گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پربند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے پر برقرار ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رحجان دکھائی دے رہا ہے ۔پاکستان استاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 109 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 209 پر آگیا ۔گذشتہ روز کا روبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار99 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Leave feedback about this