تازہ ترین

شمالی وزیرستان ، چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ،3 اہلکار اور شہری شہید

شمالی وزیرستان ، چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ،3 اہلکار اور شہری شہید

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار اور ایک شہری سمیت چار افراد شہید ہوئے ہیں۔خودکش دھماکے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ چیکنگ کے دوران ہوا ہے ۔دھماکہ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ریسکیو ٹیمیں ، قانون نافذ کرنیوالے ادار کے اہلکار جائے دھماکہ پر پہنچ گئے جنہوؓ نے امدادی کاموں میں حصہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image