امریکی ڈالر کی کئی روز سے قدر کم ہونے کا سلسلے جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتر ی ہے آج کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے ۔انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہوگیا گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج جمعتہ الوداع کے موقع پر بند رہے گایہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 ہزار 126 پر بند ہوا تھا۔
Leave feedback about this