آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔انٹر بینک تبادلے میں ڈالر 97 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 97 پیسے پربند ہوا تھا ۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سستا ہونے کے بعد 295 روپے 50 پیسے میں دستیاب ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 39 پوائنٹس کے اضافے سے 41ہزار 577 پر آگیا ۔گذشتہ روز سو انڈیکس 41 ہزار 538 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
- by web_desk
- جون 14, 2023
- 0 Comments
- 537 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this