امریکی ڈالر کے عروج کاسلسلہ ایک بار پھر جاری ہے آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر گیارہ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 286 روپے پچاس پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 376 پوائنٹس کے اضافے سے 54 ہزار 112 پرآگیا۔گذشتہ روزکاروبار کے اختتام پر سو انڈیکس 53 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔