نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان رہنماﺅں کے دھمکی آمیز بیانات افسوسناک ہے ۔انورالحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگردافغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں ۔نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالے حملوں کی معلومات افغانستان کو فراہم کی گئی ، افغانستان کی عبوری حکومت کو ادرک ہونا چاہیے کہ دونوں خودمختار ممالک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھیں گے پاکستان میں بے زمنی پھیلانے والوں میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے ، دہشتگردوں سے متعلق معلومات افغان حکومت کیساتھ شیئر کی گئی ۔انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ بدقسمتی سے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔