چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا استعفیٰ منظور کرلیا ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی سینیٹ کی نشست 14 اگست سے خالی قرر دی جاتی ہے ،انوار الحق کاکڑ نے نگراں وزیراعظم بننے کے بعد غیر جانبدار رہنے کیلئے اپنی نشست سے استعفیٰ دیاہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نامزد نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کاتھا۔

Leave feedback about this