پاکستان

انصاف و قانون کا نظام ایک شخص کی ضد کے سامنے بے بس نظر آتا ہے، مریم اورنگزیب

انصاف و قانون کا نظام ایک شخص کی ضد کے سامنے بے بس نظر آتا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے 2 دن سے آئین و قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ آج یہ تماشا پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بے بس نظر آتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک ذہنی مریض کی انا آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللّٰہ کی شان کہیں یا مکافات عمل، آخری سانس لیتے مریضوں اور اہلخانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج بزرگ اور بیمار بن گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image