اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقل معذوری کا باعث بننے والے خطرناک وائرس پولیو کے خاتمے کے لیے جانے والی قومی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کرک، بنوں میں پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر شہید ہوئے، ان کے لیے دعا کریں، پولیو کیخاتمے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں 5 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے، 40 سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو بھی کیا گیا،اس طرح کے حادثات میں جن کے پیارے بچھڑ جائیں، وہ انہیں ساری زندگی یاد رکھتے ہیں۔کشتی حادثے جیسے غیرقانونی طریقوں سے بے پناہ قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، بدقسمتی سے جولائی 2023میں بھی کشتی حادثہ ہوا جس میں 260 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔مرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی
تازہ ترین
انسداد پولیو مہم، رکاوٹیں ڈالنا انتہائی تشویشناک : وزیراعظم
- by web_desk
- دسمبر 17, 2024
- 0 Comments
- 16 Views
- 5 گھنٹے ago
Leave feedback about this